مینگلور 14/ستمبر(ایس او نیوز) قریبی تعلقہ سولیا میں گزشتہ سال اکتوبر میں مسرس بھارت ایگرو کے مالک رامچندرا کے گھر میں گھسنے کے بعد گھر والوں کو رسیوں سے باندھ کر 8لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور65 ہزار روپے نقد لوٹنے والے 5ملزمین کو پولیس نے داونگیرے سے گرفتارکر لیا ہے۔
موصولہ تفصیل کے مطابق داونگیرے میں ایک مندر کے چوکیدار کو قتل کرنے اور مندر کے زیورات لوٹنے کے الزام میں پولیس نے پانچ لٹیروں کو حراست میں لیا تھا۔ تفتیش کے دوران مبینہ طور پر انہوں نے رامچندرا کے گھر میں ڈاکہ ڈالنے اور لوٹ مچانے کا جرم بھی قبو ل کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ رامچندر کے ایک سابق ملازم نے لٹیروں کو رامچندرا کے تعلق سے معلومات فراہم کی تھی جس کے بعد انہوں نے اس کے گھر پر ڈاکہ ڈالا تھا۔ پولیس اب اس سابق ملازم کوتلاش کررہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتارشدہ ملزمین کی اس ٹولی پر مختلف مقامات پر اسی قسم کی لوٹ اور ڈاکہ زنی کے تقریباً40معاملات درج ہیں۔